امام کے پیچھے نماز نہ پڑھنے والوں کا حکم؟
: سوال
امام قابل امامت ہے، کچھ لوگ براہ نفسانیت اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے ان لوگوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟
:جواب
اگر کوئی بات اس میں ایسی نہیں جس کے سبب اس کی امامت باطل یا گناہ ہو پھر جو لوگ براہ نفسانیت اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں اور جماعت ہوتی رہے اور شامل نہ ہوں وہ سخت گناہ گار ہیں ان پر تو بہ فرض ہے اور اس کی عادت ڈالنے سے فاسق ہو گئے۔ لیکن اگر امام میں ان عیوب ( جن سے امامت باطل یا گناہ ہوتی ہے ) میں سے کوئی عیب ہو اور اس کے سب یہ لوگ اس کے پیچھے نماز سے احتراز کرتے ہوں تو درست و بجا ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 546

مزید پڑھیں:جس کے رافضی ہونے میں شبہ ہو اسکو امام رکھنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  حنفی امام فجر میں دعائے قنوت پڑھے تو جائز ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top