:سوال
امام جماعت سے کس قدر فاصلہ سے کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ کھڑا ہو؟
:جواب
امام صف سے اتنا آگے کھڑا ہو کہ جو مقتدی اس کے پیچھے ہے اس کا سجدہ بطور مسفون ( سنت کے مطابق) بآسانی ہو جائے بلا ضرورت اس سے کم فاصلہ رکھنا جس کے سبب مقتدیوں کو سجدہ میں تنگی ہو منع ہے یوں ہی فاصلہ کثیر عبث( فضول ) چھوڑ نا خلاف سنت مؤکدہ ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 547