ایک یا دو مقتدی ہوں تو کھڑے ہونے کا طریقہ
:سوال
اگر امام کے پیچھے صرف ایک مقتدی ہو تو کہاں کھڑا ہو اور اگر دو ہوں تو کہاں کھڑے ہوں، اور دو سے زیادہ کہاں کھڑے ہوں؟
:جواب
جب صرف ایک مقتدی ہو تو سنت یہی ہے کہ وہ امام کے برابر داہنی طرف کھڑا ہو مگر اس کا لحاظ فرض ہے کہ قیام ، قعود، رکوع، سجود کسی حالت میں اس کے پاؤں کا گٹا امام کے بیٹے سے آگے نہ بڑھے۔ اسی احتیاط کے لئے امام محمد رضی اللہ تعالی عنہ یہ فرماتے ہیں کہ یہ اپنا پنجہ امام کی ایڑی کے برابر رکھے، اور اگر دو مقتدی ہوں تو اگر چہ سنت یہی ہے کہ پیچھے کھڑے ہوں، پھر بھی اگر امام کے دہنے بائیں برابر کھڑے ہو جا ئیں گے حرج نہیں۔ مگر دو سے زیادہ مقتدیوں کا امام کے برابر کھڑا ہونا یا امام کا صف سے کچھ آگے بڑھا ہوتا کہ صف کی قدر جگہ نہ چھوٹے یہ نا جائز وگناہ ہے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 201

مزید پڑھیں:جگہ تنگ ہو تو صفیں بنانے کا طریقہ
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 613

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top