:سوال
غوث پاک کے کچھ فرامین اپنے مریدوں کے بارے میں فرمادیجیے۔
:جواب
امام شنطوفی نے بہجتہ الاسرا ر میں شیخ امام ابو الحسن علی قرشی سے تخریج فرمائی ہے کہ میرے آقا حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ مد بصر ( حد نگاہ) تک دراز ایک دفتر مجھے عطا کیا گیا جس میں میرے ساتھیوں اور مریدین کے نام ہیں جو قیامت تک میرے سلسلے میں داخل ہوں گے مجھے کہا گیا یہ آپ کی ملکیت ہے، اور میں نے جہنم کے خازن فرشتے سے پوچھا کہ کیا تیرے پاس میرے اصحاب میں سے کوئی ہے؟ تو اس نے نفی میں جواب دیا۔ اس پر حضور غوث الاعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ مجھے رب ذوالجلال کی عزت کی قسم کہ تمام مریدین پر میرا ہاتھ ایسے ہے جیسے زمین پر آسمان سایہ فگن ہے۔اور فرمایا” اگر میرا مرید خوب نہیں تو میں خوب تر ہوں، اور رب ذوالجلال کی عزت کی قسم میں اس وقت اللہ تعالی کے دربار سے حرکت نہ کروں گا جب تک مجھے اور تم سب کو جنت کا پیغام نہل جائے گا ”الحمد لله رب العلمين الكريم ۔
(بہجۃ الاسرار ،ص 100 ،مصطفی البابی ،مصر )
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 645