:سوال
نمازی کسی رکعت میں صرف الحمد پڑھے اور سہوا سورت نہ ملائے اور پھر سہو کا سجدہ کرے تو نماز ہو جائیگی یا نہیں؟
:جواب
جو سورت ملانا بھول گیا اگر اسے رکوع میں یاد آیا تو فورا کھڑے ہو کر سورت پڑھے پھر رکوع دوبارہ کرے پھر نماز تمام کرے اور اگر رکوع کے بعد سجدہ میں یاد آیا تو صرف اخیر میں سجدہ سہو کرلے نماز ہو جائے گی اور پھیرنی نہ ہوگی ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 196