:سوال
ایک شخص الحمد شریف پڑھ کر سوچتا رہا کہ کون سی سورت پڑھوں اور اس میں کچھ دیر لگ گئی تو کیا حکم ہے؟
: جواب
اگر بقد را دائے ركن اى مع سنته كما في الغنية ( یعنی سنت کے مطابق جیسے غنیہ میں ہے ) یعنی مثلا جتنی دیر میں تین بار سبحان اللہ کہہ لیتا اتنے وقت تک سوچتا رہا تو سجدہ سہو لازم ہے ورنہ نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 177