:سوال
فرض نماز کی ہر رکعت میں ایک سورت کا تکرار کرنا کیسا ہے؟
:جواب
بغیر ضرورت فرائض میں مکروہ تنزیہی ہے، پس پہلی رکعت میں سورۃ الناس عمدا ( جان بوجھ کر) نہیں پڑھنی چاہئے تا کہ تکرار کی ضرورت نہ پڑ جائے اگر سہوا یا عمدا پڑھ چکا تو اب دوسری رکعت میں وہی سورت یعنی سورۃ الناس دوبارہ پڑھے، کیونکہ ترتیب بدل کر پڑھنا تکرار سے بھی سخت ہے بخلاف ختم قرآن کی صورت کے کہ اس میں پہلی رکعت میں سورۃ الناس تک پڑھنا اور دوسری رکعت میں الم تا مفلحون پڑھنا جائز اور درست ہے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 266