:سوال
دوبارہ نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟
:جواب
مذہب مہذب حنفی میں جبکہ ولی نماز پڑھ چکایا اس کے اذن سے ایک ہو چکی (اگر چہ یونہی کہ دوسرے نے شروع کی ولی شریک ہو گیا ) تو اب دوسروں کو مطلقاً جائز نہیں ، نہ ان کو جو پڑھ چکے نہ ان کو جو باقی رہے، ائمہ حنفیہ کا اس پر اجماع ہے، جو اس کا خلاف کرے مذہب حنفی کا مخالف ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 318