:سوال
درود شریف بالجہر ( اونچی آواز سے ) پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
درود شریف ذکر ہے ( اور ) ذکر بالجہر جائز ہے جبکہ نہ ریا ، ہونہ کسی نمازی یا مریض یا سوتے کی ایذا نہ کسی اور مصلحت شرعیہ کا خلاف ، یونہی درود شریف جہرا جائز و مستحب ہے جس کے جواز پر دلیل اجماع کہ قرآت حدیث و ذکر نام اقدس میں سلفا خلفا تمام ائمہ علماءو مسلمین صلی اللہ ہ تعالی علیہ وسلم اسی آوز سے کہتے ہیں جتنی آواز سے قرآت حدیث و کلام کر رہے ہیں اور یہ جہر ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 234