:سوال
درود شریف کی جگہ صلعم وغیرہ لکھنا کیسا ہے؟
:جواب
درود شریف کی جگہ جوعوام و جہال مصلعم یا ع یاص یا صللم لکھا کرتے ہیں محض مہمل و جہالت ہے، القلم احدى اللسانین ( قلم دو زبانوں میں سے ایک ہے )جیسے زبان سے درود شریف کے عوض یہ مہمل کلمات کہنا درود کو ادانہ کرے گا، یوں ہی ان مہملات کا لکھنا درود لکھنے کا کام نہ دے گا ، ایسی کو تاہ قلمی سخت محرومی ہے۔ میں خوف کرتا ہوں کہ کہیں ایسے لوگ فبدل الذين ظلموا قولاغير الذي قيل لهم ( تو ظالموں نے بدل ڈالی وہ بات جو ان سے کہی گئی تھی ) میں نہ داخل ہوں۔ نام پاک کے ساتھ ہمیشہ پورا درود لکھا جائے صلی اللہ تعالی علیہ وسلم۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 314