: سوال
قاری جو کہ مکہ معظمہ سے قرآت سیکھا ہوا ہے اور وہاں پر چند سال رہ کر معلمی کی ہے لیکن داڑھی تر شوا تا ہے، آیا اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
داڑھی ترشوانے والے کو امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب، اور کہ معظمہ میں رہ کر قرآت سیکھنا فاسق کو غیر فاسق نہ کردے گا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 603