:سوال
داڑھی منڈے کی اپنی نماز کا کیا حکم ہے؟ اسے امام بنانا کیسا ؟ اگر وہ پہلی صف میں کھڑا ہو تو کیا اسے ہٹا دیا جائے؟
:جواب
داڑھی منڈانا فسق ہے اور فسق سے متلبس ہوکر بلا تو بہ نماز پڑھنا باعث کراہت نماز ہے جیسے ریشمی کپڑے پہن کر یا صرف پانجامہ پہن کر ، اور داڑھی منڈانے والا فاسق معلن ہے ، نماز ہو جانا بایں معنی ہے کہ فرض ساقط ہو جائے گا ورنہ گناہگار ہوگا اسے امام بنانا اور اس کے پیچھے نماز مکرہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب ، باقی اگر وہ صف اول میں آئے تو اسے ہٹانے کا حکم نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 627