:سوال
دورکعت تراویح کی نیت کی قعدہ اولی بھول گیا تین پڑھ کر بیٹھا اور سجدہ کیا تو نماز ہوئی یا نہیں اور ان رکعتوں میں جو قرآن شریف پڑھا اس کا اعادہ ہوگا یا نہیں اور چار پڑھ لیں تو یہ چاروں تراویح ہو ئیں یا نہیں ؟
:جواب
صورت او ولی میں مذہب اصح پر نماز نہ ہوئی اور قرآن عظیم جس قدر اس میں یہ پڑھا گیا اعادہ کیا جائے۔ اور چار پڑھ لیں اور قعدہ اولی نہ کیا تو مذہب مفتی بہ پر یہ چاروں دو ہی رکعت کے قائم مقام گنی جائیں گی باقی اور پڑھ لے۔ اور دونوں قعدے کئے تو قطعاً چاروں رکعتیں ہوگئیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 576