بواسیر کے مرض والے کے پیچھے نماز کا حکم؟
:سوال
زید کو مرض بواسیر کا ہے اور متے کثرت سے ہو گئے ان میں سے زرد رنگ کا پانی خارج ہوتا ہے اس کی وجہ سے کپڑا ہر وقت نجس رہتا ہے، زید کو بہت زیادہ وقتیں پیش آتی ہیں اور خصوصاً امامت کرتے ہوئے، اگر چہ وہ امامت سے درگزر کرتا ہے مگر اس صورت میں وہ کیا کر سکتا ہے کہ ادائے نماز فرض کے واسطے کھڑا ہوا اور بعد کو اور نمازی آکر مقتدی بن گئے بجز اس کے کیا چارہ کہ نماز ادا کرے، ان وقتوں کی حالت میں زید کو کیا کرنا چاہئے؟
:جواب
اگر حالت ایسی ہے کہ کپڑا پاک کرے یا بدلے تو فرض نہ پڑھنے پائے گا کہ پھر نجس ہو جائے گا یعنی ۔۔ وہ زرد پانی روپیہ بھر کی مساحت سے زیادہ آجائے گا تو دھونے کی کوئی ضرورت نہیں ورنہ بے دھوئے خود اس کی اپنی نماز نہ ہوگی۔
اور جبکہ وہ حالت معذوری میں ہے یعنی کوئی وقت کامل نماز کا ایسا گزر گیا شروع سے ختم تک کہ اسے وضو کر کے فرض پڑھ لینے کی فرصت نہیں ملی اور جب سے برابر ہر وقت نماز میں یہ نجاست آتی رہتی ہے اگر چہ وقت میں ایک ہی بار تو وہ ایسی حالت میں امامت نہیں کر سکتا، لوگ اگر آ کر شامل ہوں جہر نہ کرے تکبیر آواز سے نہ کہے وہ لوگ خود الگ ہو جائیں گے، اور اس پر بھی
جدا نہ ہوں تو بعد سلام اطلاع کر دے کہ میں معذور ہوں میرے پیچھے نماز جائز نہیں تم اپنی پھر پڑھ لو۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 488

READ MORE  جماعت فجر کے وقت سنتیں پڑھنا کیسا؟
مزید پڑھیں:زوجین کا ایک مصلے پر نماز ادا کرنا کہ شوہر امام ہو کیسا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top