بنی اسرائیل پر کتنی نمازیں فرض تھیں؟
:سوال
بنی اسرائیل پر کتنی نمازیں فرض تھیں؟
:جواب
بنی اسرائیل پر دوہی وقت کی فرض تھی وہ بھی صرف چار رکعتیں دو صبح دوشام، وہ بھی ان سے نہ نبھی۔
سنن نسائی شریف میں انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی حضور سید عالم صلی الہ تعالی علیہ وسلم حدیث معراج مبارک میں ارشاد فرماتے ہیں
ثم ردت الى خمس صلوات، قال فارجع الى ربك فاسأله التخفيف فانه فرض على بنى اسرائيل صلاتين فما قاموا بهما “
یعنی پھر پچاس نمازوں کی پانچ رہیں موسیٰ علیہ السلام السلام نے عرض کی کہ حضور پھر جائیں اور اپنے رب سے تخفیف چاہیں کہ اس نے بنی اسرائیل پر دو نمازیں فرض فرمائی تھیں وہ انہیں بھی بجانہ لائے ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 44

مزید پڑھیں:بنی اسرائیل کے علاوہ امتوں پر کتنی نمازیں فرض تھیں ؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  خطبہ کے دوران دائیں بائیں منہ پھیرنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top