:سوال
اعراب میں غلطی کرنے سے نمازمیں کیا اثر پڑتا ہے؟
:جواب
خطافی الاعراب یعنی حرکت ، سکون، تشدید تخفیف قصر مد کی غلطی میں علمائے متاخرین رحمہ اللہ علیہم اجمعین کا فتویٰ تو یہ ہے کہ علی الاطلاق اس سے نماز نہیں جاتی۔ اگر چہ علمائے منتقدین و خود ائمه مذهب رضی اللہ تعالی عنہم در صورت فساد معنی ( فساد معنی کی صورت میں )فساد نماز مانتے ہیں اور یہی من حیث الدلیل اقوی (دلیل کے اعتبارسے زیادہ قوت والا ہے) ، اور اسی پرعمل احوط واحری (اسی پرعمل میں زیاد احتیاط ہے)
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 248