:سوال
آمین با آواز بلند کہنا درست ہے یا نہیں؟
:جواب
آمین با آواز بلند کہنا نماز میں مکروہ و خلاف سنت ہے۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے ﴿وَادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا و خفية ) ترجمہ: تم اپنے رب کو عاجزی اور تواضع سے آہستہ آہستہ پکارو۔
نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں اذا قال الامام غير المغضوب عليهم ولا الضالين فقولوا أمين فان الملئكة تقول أمين وان الامام يقول أمين ” ترجمہ: جب امام ولا الضالین کہے تو تم آمین کہو کیونکہ ملائکہ اور امام اسے کہہ رہے ہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 184