:سوال
رمضان مبارک میں روزہ افطار کے بعد مغرب نماز پڑھ کر بہت سے آدمی جمع ہو کر حقہ پیتے ہیں جس سے بیہوش ہوتے ہیں کچھ خبر نہیں رہتی، ہاتھ پیروں میں رعشہ ہو جاتا ہے، آیا یہ حالت شرعا سکر (نشہ) ہے یا نہیں؟ جائز ہے یا نا جائز ؟
:جواب
ایسا حقہ پینا کبھی ہو ، حرام ہے، اور یہ حالت سکر نہیں بلکہ تفتیر ہے، اورسُکر و تفتیر دونوں حرام
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 629