:سوال
اگر کسی وجہ سے امام یا مقتدیوں کی نماز جنازہ باطل ہوگئی تو کیا اعادہ کیا جائے گا؟
:جواب
اگر سب مقتدی بے طہارت یا سب کے کپڑے نجس تھے یا نجس جگہ کھڑے تھے یا عورت امام اور مرد مقتدی تھے، غرض کسی وجہ سے جماعت بھر کی نماز باطل اور فقط امام کی صحیح ہوئی ، اب اعادہ نہیں کر سکتے کہ اکیلے امام سے فرض ساقط ہو گیا ہاں اگر قوم میں کوئی وجہ بطلان نہ تھی امام میں تھی تو پھر پڑھی جائیگی کہ جب امام کی صحیح نہ ہوئی کسی کی صحیح نہ ہوئی ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 321