:سوال
نماز جنازہ کے بغیر اگر کوئی مسلمان دفن کر دیا گیا تو اب اسکے لئے کیا حکم ہے؟
: جواب
نماز جنازہ جیسی قبل دفن ویسی بعد دفن قبر پر لہذا اگر کوئی شخص بے نماز پڑھے دفن کر دیا گیا تو فرض ہے اس کہ قبر پر نماز جنازہ پڑھیں جب تک ظن غالب رہے کہ بدن بگڑ نہ گیا ہو گا ۔ ۔ اسی کو بعض روایات میں دفن کے بعد تین دن سے تقدیر کیا اور صحیح یہ کہ کچھ مدت معین نہیں جب سلامت و عدم سلامت مشکوک ہو جائے نماز نا جائز ہو جائے گی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 271