خطبہ جمعہ میں درود، دعا اور ذکر کرنا کیسا؟
:سوال
کیا صرف چند کلمات حمد اور ایک آیت قرآنی سے جمعہ کا خطبہ ثانیہ پورا ہو جائے گا، اور کیا نعت حضور سرور عالم صلی اللہ تعاالی علیہ و سلم و درود شریف و ذکر خلفائے کبار و اہلبیت کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین و دعا برائے مومنین کے ترک سے کچھ نقصان نہ ہو گا ؟
:جواب
خطبہ ثانیہ پورا ہونا بایں معنی کہ فرض ادا ہو جائے، یہ تو پہلے ہی خطبہ سے حاصل ہو گیا مگر بلا ضرورت سنت متوارثہ قدیمہ دائمہ کو چھوڑنا اور مسلمانوں کی تنفیر کا باعث ہونا اور اپنے اوپر فتح باب غیبت کرنا اور ارشاد اقدس (( بشروا والا تنفروا)) (خوشخبری دو نفرت نہ دلاؤ) کی مخالفت کرنا دیندار عاقل کا کام نہیں ، نعت اقدس سے دعا برائے مومنین تک جتنی باتیں سوال میں مذکور ہیں سب محمود و معمول و ماثور ہیں انھیں ضرور بجالانا چاہئے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 465

مزید پڑھیں:جمعہ کی جماعت کا وقت کب تک ہوتا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  کیا وتر کی تیسری رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھنا ضروری ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top