:سوال
جیل میں جہاں پانچ چھ سو آدمی قیدی اور ملازمین رہتے ہیں نماز جمعہ ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
:جواب
جمعہ کی ایک شرط اذن عام ( عام اجازت ) ہے، جیل میں کوئی نہیں جاسکتا تو اس میں نماز جمعہ ناممکن و باطل ہے اور ظہر کی جماعت بھی ان کو جمعہ کے دن جائز نہیں جبکہ جیل حدود شہر میں ہو، بلکہ ہر شخص تنہا ظہر پڑھے ملازم ہو یا ما خود، ہاں جبکہ جیل بیرون شہر ہو تو ظہر بجماعت پڑھیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 397