:سوال
فجر کے فرضوں میں دوسری رکعت کے بعد اور دیگر وقتوں میں چوتھی رکعت کے بعد امام یا منفرد التحیات پڑھنی بھول کر کھڑا ہو گیا ، اب اس کو کیا کرنا چاہئے؟
:جواب
جبکہ قعدہ اخیرہ بھول کر زائد رکعت کے لئے کھڑا ہوا تو جب تک اس رکعت زائدہ کا سجدہ نہیں کیا ہے بیٹھ جائے اور التحیات پڑھ کر سجدہ سہو کرے، اور اگر اس نے رکعت زائدہ کا سجدہ کرلیا تو اب فرض باطل ہو گئے پھر سے پڑھے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 216