:سوال
چار رکعت فرضوں میں درمیانی قعدہ بھول کر امام کھڑا ہو گیا، مقتدی نے لقمہ دیا وہ بیٹھ گیا نماز ہوئی یا نہیں؟
:جواب
اگر امام ابھی پورا سیدھا کھڑا نہ ہونے پایا تھا کہ مقتدی نے بتایا اور وہ بیٹھ گیا تو سب کی نماز ہوگئی اور سجدہ سہو کی حاجت نہ تھی اور اگر امام پورا کھڑا ہو گیا تھا اس کے بعد مقتدی نے بتایا تو مقتدی کی نماز اسی وقت جاتی رہی اور جب اس کے
کہنے سے امام لوٹا تو اس کی بھی گئی اور سب کی گئی اور اگر مقتدی نے اس وقت بتایا تھا کہ امام ابھی پورا سیدھا نہ کھڑا ہوا تھا کہ اتنے میں پورا سیدھا ہو گیا اس کے بعد لوٹا تو مذہب اصح میں نماز ہو تو سب کی گئی مگر مخالف حکم کے سبب مکروہ ہوئی کہ سیدھا کھڑا ہونے کے بعد قعدہ اولی کے لئے لوٹنا جائز نہیں، نماز کا اعادہ کریں خصوصاً ایک مذہب قوی پر نماز ہوئی ہی نہیں، تو اعادہ فرض ہے، اس کی امام زیلعی نے تصریح کی ہے اور یہی مشاہیر کتب میں ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 213