:سوال
جس شخص نے نماز صبح نہ پڑھی ہو تو اس کی جمعہ اور عید کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟
:جواب
عید کی نماز تو مطلقا ہو جائے گی اور جمعہ کی بھی اگر صاحب ترتیب نہ ہو یعنی اس کے ذمہ پانچ نمازوں سے زیادہ قضا جمع ہوگئی ہوں اگر چہ ادا کرتے کرتے اب کم باقی ہوں، اگر صاحب ترتیب ہے تو جب تک صبح کی نماز نہ پڑھ لے جمعہ نہ ہوگا، (ہاں) اگر صبح کی نماز سے یاد ہے اور وقت اتنا تنگ ہو گیا کہ صبح کی نماز پڑھے تو ظہر کا وقت ہی نکل جائے ( تو فجر چھوڑ کر جمعہ پڑھے گا) اور یہ جمعہ میں ہونا متوقع نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 164