:سوال
ایک جگہ مسجد تھی، گورنمنٹ نے وہاں مسجد ختم کر کے اس کے بدلے دوسری جگہ زمین دے دی، جو زمین مکان کے عوض میں ملی تھی چند آدمیوں نے مل کر اسے بیچ دیا تا کہ دوسری جگہ مسجد کے لئے زمین لے لیں، اس کا کیا حکم ہے؟
: جواب
وہ زمین اگر مسلمان نے مسجد کر دی تو اسے بیچنا جائز نہیں، اور اگر ہنوز ابھی مسجد نہ کی تھی اور وہ ( جگہ ) مناسب نہیں اسے بیچ کر دوسری مناسب جگہ مسجد بنانا چاہتے ہیں تو حرج نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 90