:سوال
عید کے دن بعد نماز عید کے مصافحہ اور معانقہ کرنا درست ہے یا نہیں؟
:جواب
بعد نماز عید مصافحہ و معانقہ دونوں درست ہیں جبکہ کسی منکر شرعی پر مشتمل یا اس کی طرف منجر نہ ہوں جیسے خوبصورت امرد، اجنبی محل فتنہ سے معانقہ بلکہ مصافحہ بھی کہ بحالت خوف فتنہ اس کی طرف نظر بھی مکروہ ہے نہ کہ مصافحہ نہ کہ مضانقہ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 576