:سوال
رمضان المبارک میں جس نے نماز عشاء جماعت سے نہیں پڑھی ہے مسجد میں جاتے وقت جماعت عشاء ہو گئی تھی اور نماز تراویح کی کھڑی تھی ، اس نے جلدی سے نماز عشاء ادا کی اب تراویح کی جماعت میں شامل ہو کر نماز تراویح ادا کر سکتا ہوں یا نہیں؟ یا کیلئے پڑھنا چاہئے؟
:جواب
جس شخص نے نماز عشاء تنہا پڑھی وہ تراویح کی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے تنہا نہ پڑھے ، ہاں وتر کی جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا ، جس نے فرض تنہا پڑھتے ہوں وہ وتر بھی تنہا پڑھے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 468