:سوال
زید نے فرض عشاء تنہا ادا کیا اور تراویح جماعت سے اب وتر جماعت سے ادا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
جس نے فرض تنہا پڑھے وتر کی جماعت میں شریک نہ ہوگا۔ جس نے فرض کسی جماعت میں پڑھے ہوں اس کے باب میں بھی علماء مختلف ہیں کہ وتر جماعت سے ادا کرنا اولی ہے یا تنہا پڑھنا دونوں طرف تر جیحیں ہیں اور زیادہ رجحان اس طرف ہے کہ جماعت افضل ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 467