:سوال
وتر میں نیت وتر کی کرے یا واجب کی یا سنت کی؟
: جواب
وتر کی نیت تو ضرور ہی ہے پھر چاہے اس قدر پر قناعت کرے ( کہ میں وتر پڑھتا ہوں ) اور بہتر یہ ہے کہ وتر واجب کی نیت کرے کہ ہمارے مذہب میں وتر واجب ہی ہیں اور اگر سنت بمعنی مقابل واجب کے نیت کی تو ہمارے امام کے نزد یک وتر ادانہ ہوں گے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 419