الٹی دلائی اوڑھ کر نماز ادا کرنا کیسا؟
:سوال
اگر کسی شخص نے صبح کی نماز کے وقت جلدی میں غلطی سے یا اندھیرے میں الٹی دلائی اوڑھ کر نماز پڑھی تو وہ نماز مکروہ تحریمی یا واجب الاعادہ ہوگی یا فاسد و غیره؟
:جواب
واجب الاعادہ اور مکروہ تحریمی ایک چیز ہے، کپڑا الٹا پہنا اوڑهنا خلاف معتاد میں داخل ہے اور خلاف معتادجس طرح کپڑا پہن یا اوڑھ کر بازار میں یا اکابر کے پاس نہ جا سکے ضرور مکروہ ہے کہ در بار عزت احق با رب و تعظیم ہے۔ اور ظاہر کراہت تنزیہی ۔” فان كراهة التحريم لا بدلها من نهى غير مصروف عن الظاهر كما قال شي في ثياب المهنة والظاهر ان الكراهة تنزيهية ” ترجمہ: کیونکہ کراہت تحریمی کے لئے ایسی نہی کا ہونا ضروری ہے جو ظاہر سے مؤول نہ ہو ، جیسا کہ علامہ شامی نے کام کے کپڑوں کے بارے میں کہا کہ ظاہر کراہت تنزیہی ہے۔
اور اسے سدل میں کہ مکروہ تحریمی اور اس سے نہی دارد، دخل نہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 358

مزید پڑھیں:مزار کا دروازہ بند کر کے اسکے سامنے نماز ادا کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 668 to 674

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top