سورتوں کی ترتیب الٹ کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
:سوال
پہلی رکعت میں قل یا پڑھے، دوسری رکعت میں انا اعطینا پڑھے، اس طرح الٹا قرآن پڑھنے سے نماز کا کیاحکم ہے؟
:جواب
ترتیب اُلٹنے سے نماز کا اعادہ واجب ہو نہ سجدہ سہو آئے ، ہاں یہ فعل نا جائز ہے اگر قصدا کرے گنہگار ہو ورنہ نہیں، اور اگر بعد کی سورت پڑھنا چاہتا تھا زبان سے اوپر کی سورت کا کوئی حرف نکل گیا تو اب اسی کو پڑھے اگر چہ خلاف ترتیب ہو گا کہ یہ اس نے قصد ا نہ کیا اور اس کا حرف نکل جانے سے اس کا حق ہو گیا کہ اب اسے چھوڑ نا قصداً چھوڑنا ہوگا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 357

مزید پڑھیں:الٹی دلائی اوڑھ کر نماز ادا کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  تراویح میں اجرت کے بغیر اگر لوگ خدمت کریں تو اسکا حکم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top