:سوال
غالباً مجمع البرکات میں ہے کہ نمازی کو غیر نمازی پنکھا کرے تو نمازی کو اگر اس پر رضا مندی ہے تو نماز اس کی فاسد ہو جائے گی، کیا حکم یہی ہے؟ اور یہ مجمع البرکات کس کی کتاب ہے؟
:جواب
مجمع البركات مولنا شیخ محقق عبد الحق محدث دہلوی قدس سرہ کی تصنیف ہے اگر یہ عبارت اس کے کسی نسخہ صحیحہ میں ہو تو اس سے مراد نماز قلبی کا فساد ہوگا ، نہ نماز فقہی کا کہ ادائے فرض و دفع کبیرہ ترک کے لئے باذنہ تعالی کافی ہے ظاہر ہے کہ فعل غیر پر رضا عمل قلیل بھی نہیں کثیر در کنار تو فسادنماز فقہی ناممکن ہے ہاں نماز قلبی تذلل و تضرع وتخشع ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 254