:سوال
نمازی کثیر ہیں اور جگہ تنگ ہے امام اور پہلی صف کے درمیان پوری صف کی جگہ نہیں چھوڑ سکتے تو کیا کریں؟
:جواب
اگر مقتدیوں کی کثرت اور جگہ کی قلت ہے باہم صفوں میں فاصلہ کم چھوڑیں پچھلی صف اگلی صف کی پشت پر سجدہ کرے اور امام کے لئے جگہ بقد رضرورت پوری چھوڑیں اور اگر اب بھی امام کو جگہ ملنا ممکن نہ ہو نہ ان میں کچھ لوگ دوسری جگہ نماز کو جاسکیں مثلاً معاذ اللہ کسی ایسی کوٹھڑی میں محبوس ہیں جس کا عرض جانب قبلہ گز سواگر ہے تو یہ صورت مجبوری محض ہے اس میں قواعد شرع سے ظاہر یہ ہے کہ جماعت کریں امام بیچ میں کھڑا ہو پھر تنہا تنہا اس کا اعادہ کریں، جماعت اقامت شعار کے لئے اور اعادہ رفع خلل کے واسطے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 201