:سوال
دو شخص ایک چٹائی ایک مصلے پر جدا جدا برابر کھڑے ہو کر ایک ہی نماز فریضہ قبل جماعت یا بعد جماعت پڑھ رہے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
:جواب
نماز تو ہر طرح ہو جائے گی لیکن قبل جماعت الگ الگ پڑھیں اور ایک کا حال دوسرے کو معلوم ہو اوران میں ایک قابلِ امامت ہے اس کو کوئی عذر شرعی نہ ہو تو ان پر ترک جماعت کا الزام ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 193