:سوال
فرض، واجب ، سنت مؤکدہ مستحب اور مباح کا ترک کرنے والا کس درجہ کا گناہگار ہے، نیز اس کی امامت کا حکم ہے؟
:جواب
فرض کے ایک بار ترک سے فاسق ہے اور ترک واجب کی عادت سے ، سنت موکدہ حکم میں قریب واجب ہے، فاسق کے پیچھے نماز مکروہ ہے، اور فاسق بالاعلان ہو تو اسے امام بنانا گناہ اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب ، مستحب و مباح کے ترک میں کچھ گناہ نہیں ، نہ ان کے تارک کی امامت میں کچھ نقص ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 641