:سوال
بہرے کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں، اگر بہرے پیش امام نے نماز میں غلطی کی اور اپنے مقتدی کا لقمہ نہ سنا تو نماز میں کوئی خلل تو نہیں آتا ہے یا نہیں؟
:جواب
بہرے کے پیچھے نماز جائز ہے مگر اس کا غیر اولی ہے جبکہ علم مسائل نماز و طہارت میں اُس سے کم نہ ہو اور غلطی جس پر لقمہ نہ لیا اگر مفسد نماز تھی نماز جاتی رہی ورنہ نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 616