: سوال
ایک امام کا ہاتھ گھوڑے سے گرنے کی وجہ سے بے حس و حرکت ہو گیا ہے اس وجہ سے وہ اپنا ماؤف ہاتھ بوقت تکبیر تحریمہ کان کی لو تک نہیں اٹھا سکتا، اس صورت میں اس کی امامت بلا کراہت جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
جائز ہے بلکہ اگر وہ قوم سے زیادہ عالم ہے تو امامت کامستحق وہی ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 576