:سوال
جو شخص رشوت لیتا ہے اسے پچھے نماز پڑھنا کیساہے اور جوشخص اپنی زوجہ کو باہرنکلے سے منع نہیں کرتا اور پردہ نہیں کراتا اس کے پیچھے نماز پڑھنا چاہئے یا نہیں؟
:جواب
رشوت لینا حرام رشوت لینے والے کے پیچھے نماز سخت مکروہ ہے، اور اگر عورت بے ستر نکلتی ہے جیسے بلاد ہند یہ کے ننگے کپڑے اور شوہر اس کو با وصف اطلاع و قدرت باز نہیں رکھتا تو فاسق ہے اور اس کے پیچھے نماز مکر وہ ورنہ نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 455