:سوال
کسی بزرگ کے مزار پر عمارت تعمیر کرنا اس غرض سے کہ معتقدین کو بوقت حاضری موسم برسات و گرمی و سردی سے تکلیف نہ ہو، کیسا ہے؟
:جواب
ائمہ دین نے مزارات حضرات علماء ومشائخ قدست اسرار ہم کے گرد زمین جائز التصرف ( جس میں تصرف جائز ہو اس) میں اس غرض سے کہ زائرین ومستفیدین ( زیارت کرنے اور فیض حاصل کرنے والے ) راحت پائیں عمارت بنانا جائز رکھا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 413