:سوال
قبرستان میں جوتے پہن کر جانا، قبرستان میں چار پائی پر سونا اور گھوڑا باندھنے کا کیا حکم ہے؟
:جواب
قبروں پر چلنے کی ممانعت ہے نہ کہ جوتا پہنا سخت تو ہین اموات مسلمین ہے، ہاں جو قدیم راستہ قبرستان میں ہو جس میں قبر نہیں اس میں چلنا جائز ہے اگر چہ جوتا پہنے ہو، قبروں پر گھوڑے باندھنا، چار پائی بچھانا ،سونا، بیٹھنا سب منع ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 407