جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا مانگنا کیسا؟
:سوال
جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا مانگنا کتب میں منع لکھا ہے، کیا اس سے سختی سے منع کیا جائے ، آپ کا اس کے بارے میں کیا عمل ہے؟
:جواب
دما بین الخطبتین ہرگز ایسی چیز نہیں ہے جس سے ممانعت پر کچھ بھی زور دیا جائے ، ایسے مسائل میں تفرقہ اندازی، فتنہ پردازی، جدال پسندی ، فریق بندی وہی لوگ کیا کرتے ہیں جو اس کے ذریعہ شہرت چاہتے ہیں۔۔۔ میرا مسلک اس میں ہمیشہ یہ رہا ہے کہ خود میرے سامنے مقتدین دعا کرتے ہیں اور میں بھی منع نہیں کرتا اور یہی مسلک میرے آبائے کرام اور محققین اعلام کا رہا ہے رحمۃ اللہ تعالیٰ اجمعین، خود بنی ( شہر کا نام جہاں سے سوال آیا تھا) میں بھی میں نے جمعہ پڑھایا اور حاضرین نے بین الخطبتین دعائیں مانگیں اور میں نے نہ اس وقت منع کیا نہ بعد کو۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 438

مزید پڑھیں:جمعہ کا خطبہ کتاب سے دیکھ کر پڑھنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 692 to 695

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top