:سوال
کیا جمعہ و عیدین کی امامت اور پانچ وقت کی نماز کی امامت میں کچھ فرق ہے؟
:جواب
جمعہ وعیدین کی امامت، پنجگانہ کی امامت سے بہت خاص ہے، امامت، پنجگانہ میں صرف انتنا ضرور ہے کہ
امام کی طہارت و نماز صحیح ہو ، قرآن عظیم صیح پڑھتا ہو ، بد مذہب نہ ہو، فاسق معلن نہ ہو، پھر جو کوئی پڑھائے گا نماز بلا خلل ہو جائے گی بخلاف نماز جمعہ وعیدین کہ ان کے لئے شرط ہے کہ امام خود سلطان اسلام ہو یا اس کا ماذون ، اور جہاں یہ نہ ہوں تو بضرورت جسے عام مسلمانوں نے جمعہ وعیدین کا امام مقرر کیا ہو۔ ۔ دوسرا شخص اگر ایسا ہی عالم و صالح ہو ان نمازوں کی امامت نہیں کر سکتا اگر کرے گا نماز نہ ہوگی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 569