تراویح میں ہر سورت کے شروع میں بسملہ بلند آواز سے پڑھنا کیسا
:سوال
قرآن شریف کے اندر جو ایک سو چودہ سورتیں ہیں اگر حافظ قرآن تراویح میں ہر سورۃ میں بسم اللہ شریف بلند آواز سے پڑھے تو جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
نماز میں بسم اللہ شریف آواز سے پڑھنا منع ہے صرف تراویح میں جب ختم کلام مجید کیا جائے سورہ بقرہ سے سورہ ناس تک کسی ایک سورہ پر آواز سے پڑھ لی جائے کہ ختم پورا ہو، ہر سورۃ سے آواز سے پڑھنا ممنوع ہے اور مذہب حنفی کے خلاف ،گنگوہ وغیرہ کے بعض جاہلوں نے جو اس کے خلاف فتوی دیا ہے حماقت و جہالت ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 474

مزید پڑھیں:ہر تراویح کی دوسری رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  دوران خطبہ بہ نیت ثواب دوسرے نمازیوں کو پنکھا جھلنا کیسا ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top