:سوال
امام مسجد یہ کہتے ہیں کہ نماز کے بعد مصافحہ درست نہیں اور اہل محلہ کہتے ہیں درست ہے اور کہتے ہیں کہ اگرتم اس کے جواز کے قائل نہ ہوگے تو ہم تمھارے پیچھے نماز نہیں پڑھیں گے لہذا فرمائیے کہ شرع شریف کا کیا حکم ہے؟
: جواب
صحیح یہ ہے کہ مصالحہ بعد نماز مباح ہے۔ امام اگر سنی المذہب ہے صرف اس مسئلہ میں اس کا خیال بنظر بعض عبارات فقہیہ یہ ہے تو اس سمجھا دینا چاہئے کہ تصحیح وترجیح جانب جواز ہے صرف اتنی بات پر و ہ ترک اقتدا کا مستحق نہیں اور اگر بر بنائے وہابیت اس کا انکار کرتا ہے تو بانی بلاشبہ لائق امامت نہیں اہل محلہ کو چاہئے ہرگز اُس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 640