:سوال
مسجد کا امام امامت کے قابل نہیں ہے، تو مسجد سے تھوڑی دور کسی حجرے میں جماعت کروانے سے فتنہ ہو تو کیا تنہا نماز پڑھ لے؟
: جواب
اگر امام مسجد فاسق معلن یا بد مذہب یا بے طہارت یا غلط خواں ہے اسے آگے پیچھے یا اس سے الگ حجرہ میں جماعت پر بھی قدرت نہیں بلکہ فتنہ اٹھتا ہے تو اس صورت میں تنہا پڑھنے کی اسے اجازت ہوگی مگر یہ بات بہت دشوار ہے کہ حجرہ میں دو ایک شخص کے ساتھ جماعت کرنے میں بھی فتنہ ہو۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 543