مسجد میں مردوں اور چھت پر عورتوں کی جماعت کرنا کیسا؟
:سوال
ہماری ہاں ایک نئی مسجد تیار ہو رہی ہے، جس کے متعلق یہ ارادہ ہے کہ چھت پر عورتوں کے نماز پڑھنے کی جگہ تیار ہو اس حالت میں جماعت کی صورت یہ ہوگی کہ بعض مردوں کی صفیں جو نیچے زمین پر ہوں گی عورتوں کی صفوں سے مقدم اور بعض برابر اور بعض مردوں کی صفیں جو کہ اندر کی مسجد کی دیوار کے باہر صحن میں ہیں وہ عورتوں کی صفوں سے مؤخر ہوں گی ، اس حالت میں نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
:جواب
جبکہ بیچ میں سقف ( چھت ) و جدار ( دیوار ) حائل ہیں باعث بطلان نماز رجال ( مردوں کی نماز کے بطان کا سبب ) نہیں : وسکتا کہ محاذات نہ ہوئی۔ مگر یہ صورت بوجوہ ( کچھ وجوہات سے ) کراہت و ممانعت سے خالی نہ ہوگی۔
اولاعورتوں کا مسجد میں جانا خود ممنوع ہے تو ایک ممنوع کے لئے سامان کرنا ہے۔
ثانیاً بے ضرورت شرعیہ مسجد کی چھت پر چڑھنا مکر وہ ہے یہاں تک کہ شدت گرمی بھی اس کے لئے عذر نہ مانی گئی ۔
ثالثا یہ اگر چہ تقدیم محسوس نہیں مگر واقع میں بعض صفوف رجال ( مردوں کی صفوں ) سے تقدیم ( آگے ہونا ) اور بعض سے معیت ضرور ہے اور حکم یہ ہے کہ” آخر و هن من حيث اخر من الله ” ( ان کو موخر رکھ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مؤخر فر مایا ہے )۔ لہذا اس سے احتراز ہی کیا جائے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 231

مزید پڑھیں:نماز مغرب کی پہلی دو رکعت رہ گئی تو پڑھنے کا طریقہ
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 02, Fatwa 27

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top