غیر وقف مقبرہ میں مالک کا مکان بنانا کیسا؟
:سوال
مقبرہ غیر وقف میں مالک کا قبروں سے جدا یا خاص قبور کے اوپر مکان تعمیر کرنا کیسا ہے؟
:جواب
مالک کو اپنی زمین مملوک میں قبروں سے جدا مکان بنانا روا (جائز)، اور قبور پر کہ اس کی اجازت سے بنی ہوں نا روا نا جائز ہے ، مگر جوظلما بلا اجازت مالک بنالی جائے اس کے لئے کچھ حق نہیں، علماء اجازت دیتے ہیں کہ چاہے میت کو نکلوادے یا یونہی زمین اپنے تصرف میں لائے۔ صفوف نماز کی شرعا کس قدر حرمت و عظمت ہے مگر جو صفیں قبل تمامی صف اول کر لی جائیں
حدیث وفقہ حکم فرماتے ہیں کہ ان صفوں کو چیرتے ہوئے جا کر صف اول پوری کریں کہ خلاف شرع قائم ہونے کے سبب ان کی حرمت نہیں، یہ حق اللہ میں ہے ، حق العبد تو اشد ہے، پھر بھی اگر صاحب حق اس میت مسلم کا لحاظ کر کے اپنے حق سے درگزر کرے کہ مردہ بدست زندہ (مردہ اس حال میں کہ زندہ کے ہاتھ میں ہے ) اس نے خود قصور نہ کیا تو امید ہے کہ حق سبحانہ و تعالی اسے اجر عظیم عطا فرمائے گا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 408

مزید پڑھیں:قبرستان یا اسکے قریب گھر بنانا اور رہنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  قدیم قبر اگر کھل جائے تو مٹی ڈالنے کا طریقہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top