کیا عالم کے پیچھے نماز نبی ﷺ کے جیسی ہے؟
:سوال
کیا یہ الفاظ عالم کے پیچھے نماز ایسی ہے جیسے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے پیچھے حدیث پاک میں ہیں؟
: جواب
خاص یہ لفظ کہ عالم کے پیچھے نماز ایسی ہے جیسے نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے پیچھے کسی حدیث میں نظر سے نہیں گزرے، ہاں یہ صحاح کی حدیث ہے کہ” العلماء ورثة الانبیاء ” ترجمہ علماء انبیاء علیہ الصلوۃ والسلام کے وارث ہیں۔
(صحیح البخاری ، ج 1 ،ص 16 ، قدیمی کتب خانہ، کراچی )
اور ہدایہ میں ہے” من صلی خلف عالم تقى فكانما صلى خلف نبی ”جس نے کسی عالم متقی کے پیچھے نماز پڑھی گویا نبی کے پیچھے پڑھی۔
(الہدایہ، ج 1، ص ،101 المكتبۃ العربیہ، کراچی)
لكن لم يعرفه المخرجون وقال الزيعلي هو غريب ، ترجمہ ليكن اصحاب تخریج کے ہاں یہ حدیث معروف نہیں امام زیلعی نے اسے غریب قرار دیا ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 498

مزید پڑھیں:غیر مقلدین کو امام بنانا درست ہے یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  فاسق یا قرات درست نہ ہونے والے کو امام بنانا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top