:سوال
آذان ثانی جمعہ کے دن امام کے قریب اندر مسجد کے جو مروج ہے اس میں کراہت تحریمی ہے یا تنزیہی؟
:جواب
علمائے کرام نے کراہت لکھی اور اسے مطلق رکھا اور مطلق کراہت غالباً کراہت تحریم پر محمول ہوتی ہے، سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اذان دروازہ مسجد پر ہواکر تی تھی، اور کبھی نہ حضور سے منقول نہ خلفائے راشدین سے کہ مسجد کے اندر اذان کہلوائی ہو، اور عادت کریمہ تھی کہ مکروہ تنزیہی کو بیان جواز کے لئے کبھی اختیار فرماتے پھر اس میں ترک ادب بارگاہ الہی ہے و العلم بالحق عند اللہ ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 402